دنیا
21 فروری ، 2014

امریکا اور وینزویلا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی

امریکا اور وینزویلا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی

واشنگٹن…امریکا اور وینزویلا کے درمیان تعلقات تین امریکی سفارتکاروں کو نکالنے کے بعد کشیدگی کا شکار ہیں۔ تاہم اس کے باوجود امریکا نے وینزویلا سے تجارتی تعلقات بحال رکھے ہوئے ہیں۔ چند روز قبل وینزویلا نے 3امریکی سفارتکاروں کو ملک سے بے دخل کردیا، سفارت کاروں پر الزام تھا کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر ملک میں حالات خراب کرنے کی سازش کر رہے تھے اور اپوزیشن کو حکومت مخالف مظاہروں پر اکسا رہے تھے۔ امریکا نے وینزویلا کے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے اورکراکس میں جاری مظاہروں میں ہونے والے مظالم پر بھی تشویش کا اظہار کیاہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تمام تر کشیدگی کے باوجود امریکا اب بھی وینزویلا سے سب سے زیادہ تیل خریدنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔

مزید خبریں :