22 فروری ، 2014
برمنگھم…برمنگھم میں پاکستان کے قونصل خانے کے تالے کو نامعلوم افراد نے چپکنے والا مواد ڈال کر جام کردیا۔ حکام نے پولیس کوواقعہ کی رپورٹ درج کرادی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس شرپسندی میں کون ملوث ہے۔