22 فروری ، 2014
واشنگٹن… امریکا میں طاقتور برفانی طوفان سے پیدا ہونے والی تیز ہواوٴں نے وسط مغربی اور جنوب مشرقی ریاستوں میں تباہی مچا دی۔ امریکا کی وسط مغربی اور جنوب مشرقی ریاستوں میں ڈیڑھ سو کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواوٴں نے کئی گھروں کی چھتیں اڑادیں، درخت اکھاڑدیے۔ریاست مینی سوٹا اور وسکونسن میں اب تک تیس سینٹی میٹر برف پڑ چکی ہے۔مینی سوٹا میں چار سو سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ ساٹھ ہزار کے قریب گھر بجلی سے محروم ہیں۔محکمہ موسمیات نے جنوب مشرقی ریاستوں میں مزید بگولے اٹھنے، شدید طوفان اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔