02 اپریل ، 2012
لندن … پوپ میوزک کی ملکہ مانی جانے والی امریکی گلوکارہ میڈونا نے میوزک ہسٹری کا ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ اپنی نئی البم MDNS کے ہٹ ہونے سے میڈونا نے ایلوس پریسلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، MDNS میڈونا کا 12 واں سولو البم ہے اور یہ البم بھی پچھلی گیارہ البمز کی طرح یو کے میوزک چارٹ میں سر فہرست ہے، یو کے میوزک چارٹ کی تاریخ میں اب تک لیجنڈ امریکی گلوکار ایلوس پریسلے 11 ہٹ سولو البمز کے ساتھ سر فہرست تھے تاہم اب میڈونا کی بارہویں سولو البم بھی میوزک چارٹ کی فہرست میں Top پر پہنچ گئی ہے جس سے ایلوس پریسلے کا 4 دہائیوں پر محیط ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور میڈونا نے تاریخ رقم کردی ہے۔