22 فروری ، 2014
کراچی …کراچی کے علاقے ریکسر کالونی اور کیماڑی میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سمیت متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق ریکسر کالونی اور کیماڑی کے علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن جاری ہے ، جس کے دوران کالعدم تنظیم کے 9 مبینہ دہشت گردوں سمیت متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے تلاشی کا عمل جاری ہے۔