کاروبار
22 فروری ، 2014

7 ماہ کے دوران سرمایہ کاروں نے بینکوں سے 60فیصد زائد قرضہ لیا

 7 ماہ کے دوران سرمایہ کاروں نے بینکوں سے 60فیصد زائد قرضہ لیا

کراچی …رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران کاروبار کو فروغ دینے کیلئے سرمایہ کاروں نے بینکوں سے 60فیصد زائد قرضے لئے۔ مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی سے جنوری کے دوران صنعت کاروں نے بینکوں سے 273ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا ،جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران محض 110ارب روپے کے قرضے حاصل کئے گئے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکو مت کی جانب سے ٹیکس ایمیونٹی اسکیم اور شرح سود مستحکم رہنے اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی میں بہتری جیسے کاروبار دوست اقدامات کے باعث صنعت کاروں ،تاجروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کے سبب ان کی جانب سے زائد قرض وصولی رکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :