دنیا
22 فروری ، 2014

یوکرائن : صدروکٹریانوکووچ ملک سے فرار ہوگئے، اپوزیشن کا دعویٰ

یوکرائن : صدروکٹریانوکووچ ملک سے فرار ہوگئے، اپوزیشن کا دعویٰ

کیف…یوکرائن کی اپوزیشن نے دعوی کیا ہے کہ صدروکٹریانوکووچ ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔دارالحکومت کے اہم حکومتی مراکزکے اطراف اپوزیشن کے حامی نظر آرہے ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دارالحکومت کیف میں جاری مظاہروں کے خاتمے اوراپوزیشن سے معاہدہ طے ہوجانے کے بعد سڑکوں اور اہم عمارتوں کے اطراف حکومتی مخالفین نظرآرہے ہیں۔ حکومتی مخالفین نے صدارتی انتظامی امور کی عمارت پر قبضہ کرلیاہے۔ یوکرائن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر،وولودڈیمائر نے خرابی صحت کی وجہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔اپوزیشن رہنما وٹالی نے دعوی کیاہے کہ صدر وکٹریانوکووچ ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔ اعلیٰ سیکورٹی حکام کاکہناہے کہ صدروکٹریانوکووچ ابھی ملک میں موجود ہیں اور وہ خارکیوف شہر منتقل ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :