22 فروری ، 2014
ملتان …ملتان میں طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے ساتھی کارکن کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی اور پولیس موبائل پر ڈنڈے برسائے۔ ملتان میں جلال چوک پر طلبہ تنظیم کے کارکن گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ساتھی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ طلبہ نے دکانیں بند کرانے کی کوشش کی جس پر دکانداروں اور مظاہرین میں جھگڑا ہوا۔ مشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلائے اور پولیس کی گاڑی پر ڈنڈے بھی برسائے۔ بعد ازاں پولیس کی جانب سے کارکن کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔