22 فروری ، 2014
کراچی…قیامِ امن کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہارسیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں نے مزار قائد پرحاضری دی اور کراچی میں امن و امان کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا۔ کراچی میں سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں اور تاجر وں نے مزار قائد پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ شرکاء میں ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن، مسلم لیگ ن کے نہال ہاشمی، جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی، پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر، سنی تحریک کے شاہد غوری، پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان، جے یو آئی س کے حافظ رحمت علی سمیت دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں نے کراچی میں امن و امان کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا اعلان کیا۔