پاکستان
22 فروری ، 2014

آزاد کشمیر میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ مکمل

آزاد کشمیر میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ مکمل

مظفرآباد…آزاکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 22 میں،ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ مکمل ہوگئی اور اب اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے پولنگ صبح 8بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی، بارش کے باوجود پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی قطاریں رہیں۔ پولنگ کے دوران ڈھائی ہزار پولیس اور تین سو رینجرز کے اہل کار تعینات کئے گئے تھے۔ یہ نشست سردار اختر حسین ربانی کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے امیدار سردار فہیم اختر ربانی، مسلم لیگ ن کے فاروق احمد طاہر اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے فاروق انقلابی کے درمیان مقابلہ ہے۔

مزید خبریں :