پاکستان
22 فروری ، 2014

دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے دیر میں پولیس اور لیویز کی تربیت

دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے دیر میں پولیس اور لیویز کی تربیت

دیر…پاک فوج نے دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے دیر میں پولیس اور لیویز کے اہل کاروں کو خصوصی تربیت دی۔پولیس اور لیویز کے 114 اہلکاروں کو پاک فوج کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کی 21 روزہ خصوصی ٹریننگ دی گئی۔ٹریننگ لینے والے اہل کاروں نے پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی۔تربیت کے دوران چیک پوسٹوں پر مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ،نشانہ بازی،بغیر ہتھیار کے دہشت گردوں سے لڑنا اور آبادی میں گھسے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کی ٹریننگ دی گئی۔دیر اسکاوٴٹس بلامبٹ گراوٴنڈ میں ہونے والی تقریب میں کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل نصر عمر حیات لالیکا، فوجی و سول انتظامیہ سمیت علاقے کے عمائدین نے میں شرکت کی۔

مزید خبریں :