22 فروری ، 2014
واشنگٹن…امریکی محکمہ خارجہ نے امریکا میں زیر علاج پاکستانی طالب علم شاہ زیب کے ویزے میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ زیب کو امریکا میں مزید ایک ماہ قیام کا اجازت نامہ دے دیا گیا ہے۔ تعلیمی پروگرام کی غرض سے امریکا جانے والے شاہ زیب باجوہ نومبر میں ایک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد سے اب تک وہ ریاست منی سوٹا کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے ویزے کی مدت 28فروری کو ختم ہورہی تھی۔