22 فروری ، 2014
نوشہرہ…جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکومت فوری طورپر جنگ بندی کے لیے تحریری ضمانت دے، میں طالبان سے جنگ بندی کی تحریری ضمانت لے لوں گا۔مولاناسمیع الحق کا مزید کہنا ہے کہ طالبان کی پروفیسرابراہیم اور یوسف شاہ سے ہونے والی گفتگوکی رپورٹ مل گئی ہے،جنگ مسائل کا حل نہیں،مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے بعد نہ تو حکومتی کمیٹی اور نہ چوہدری نثار نے رابطہ کیا،ایف سی کے 23اہلکاروں کی ہلاکت افسوسناک ہے۔