پاکستان
22 فروری ، 2014

مذاکرات کیلئے حکومت یک طرفہ جنگ بندی چاہتی ہے، پروفیسر ابراہیم

مذاکرات کیلئے حکومت یک طرفہ جنگ بندی چاہتی ہے، پروفیسر ابراہیم

پشاور…طالبان رابطہ کارکمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے حکومت یکطرفہ جنگ بندی اورطالبان اپنے قیدی خواتین اور بچوں کی سلامتی چاہتے ہیں، تاہم یوں لگتاہے کہ حکومت نے آپریشن کافیصلہ کرلیا ہے۔جیو نیوز سے گفت گو میں پروفیسرمحمد ابراہیم کا کہناتھا کہ لگتاہے حکومت اورفوج نے آپریشن کرنے کی ٹھان لی ہے،اگر ایسا ہوا توہزاروں افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے اورلاکھوں افرادنقل مکانی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے مذاکرات نہ کرنے کی کبھی بات نہیں کی۔ پروفیسرابراہیم نے الزام لگایا کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے میں ملکی اور غیرملکی عناصر ملوث ہیں، حکومتی کمیٹی ہمارے وزیراعظم، آرمی چیف اورڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی سے مذاکرات کرانے میں ناکام رہی جبکہ طالبان پرتشدد کارروائیاں روکنے پر تیار ہو گئے تھے۔ پروفیسرابراہیم کے مطابق حالیہ جنگ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے قتل کی ذمہ داری طالبان پرنہیں ڈالی جاسکتی، تاہم طالبان کی معافی کا مرحلہ بعد میں آئے گا۔

مزید خبریں :