22 فروری ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماحیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے کل کراچی میں ریلی نکالیں گے،آج اگر ہم نے آواز نہ اٹھائی تو ہو سکتا ہے کہ ڈیورنڈ لائن کے خاتمے کی باتیں ہوں۔ ریلی کے مقام اور جلسہ گاہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی کا مزید کہنا تھا کہ آج وقت ہے کہ ہر پاکستانی دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف آواز اٹھائے، طالبان، لشکر جھنگوی یا ان سے جڑی کوئی بھی کالعدم جماعت ہو اس کے خلاف آواز اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے۔