22 فروری ، 2014
لاہور…لاہور کے جوہر ٹاوٴن میں 8افراد کے قتل کی واردات کی تفتیش کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔ جوہرٹاوٴن میں 8افراد کی ہلاکتوں کے تفتیشی افسر ایس پی سی آئی اے عمر ورک کے مطابق پولیس کو جوہرٹاوٴن میں ہلاک ہونے والے نذیر کا مبینہ اعترافی خط مل گیا۔ پولیس کے مطابق خط کے متن میں نذیر نے اعتراف کیا ہے کہ میں اپنے بھائیوں، بھابیوں اور بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر رہا ہوں۔ خط میں یہ بھی تحریر ہے کہ میں اعترافِ جرم کرتا ہوں، میرے مرنے کے بعد کسی کو تنگ نہ کیا جائے،میں اپنے بھائیوں اوربھابیوں کے ناروا سلوک سے تنگ تھا۔ پولیس نے مبینہ خط کو تصدیق کے لیے فرانزک لیبارٹری بھجوادیا۔