پاکستان
22 فروری ، 2014

شہباز شریف کی میجر دانش شہید کے اہل خانہ سے تعزیت

شہباز شریف کی میجر دانش شہید کے اہل خانہ سے تعزیت

لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے خانیوال میں شہید کیے جانے والے میجر دانش عبدالواحد شہید کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں شہید میجر دانش کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ دانش شہید جیسے دلیر افسر قوم کے ہیرو ہیں جن پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہید میجر دانش کے بچوں سے بھی ملاقات کی۔

مزید خبریں :