پاکستان
23 فروری ، 2014

طالبان کی دھمکیاں، چترال میں کمیونٹی اور فورسزکا مشترکہ اجلاس

طالبان کی دھمکیاں، چترال میں کمیونٹی اور فورسزکا مشترکہ اجلاس

چترال…طالبان کی جانب سے چترال میں آباد کیلاش کمیونٹی کو دھمکیوں پر مسلم اور کیلاش کیمونٹی اور سیکورٹی فورسزکا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دھمکیوں کی مذمت اور کیلاش برادری کا ساتھ دینے کا اعلان کیا گیا۔ کیلاش کے علاقے کراکرال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں عمائدین نے کہا کہ مسلم اور کیلاش برادری کے افراد صدیو ں سے ساتھ رہ رہے ہیں اور ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرتے ہیں، اسلام کسی بھی شخص کو زبردستی مسلمان کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ کیلاشی عمائدین کا کہنا تھا کہ وہ صدیوں سے یہاں آباد ہیں کہیں اورنہیں جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے عمائدین کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت ان کا بھرپور ساتھ دے گی ۔کمانڈنٹ چترال اسکاوٴٹس نعیم اقبال کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور کسی کوبھی بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید خبریں :