پاکستان
23 فروری ، 2014

کرم ایجنسی کے قبائلی عمائدین کی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

کرم ایجنسی کے قبائلی عمائدین کی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاراچنار …کرم ایجنسی کے قبائلی عمائدین اور سماجی رہنماوٴں نے قیام امن کے لیے حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور امن وامان کے لیے حکومتی اقدامات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرم ایجنسی کے طوری بنگش قبائل کے عمائدین اور سماجی رہنماوٴں نے کہا کہ کرم ایجنسی میں قیام امن کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل ایجنٹ، ایف سی اور پاک آرمی علاقے میں امن وامان کے لیے مثالی اقدمات کررہے ہیں اور متعدد مواقع پر حکومتی اقدامات کی وجہ سے کرم ایجنسی خونریزی سے بچ گئی۔ قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ حکام کرم ایجنسی میں قیام امن کے لیے مزید اقدامات کریں اور جو لوگ امن مخالف ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں :