پاکستان
23 فروری ، 2014

بھارتی چیتے سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل،دیہاتی زخمی

بھارتی چیتے سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل،دیہاتی زخمی

لاہور…لاہور کے نواحی علاقے کالا شاہ کاکو میں بھارتی سرحد پار کر کے 4 چیتے پاکستانی علاقے میں گھس آئے،کھیت میں کام کرنے و الے ایک دیہاتی کو زخمی کر دیا اہل علاقہ نے ایک چیتے کو ہلاک کر دیا باقی کی تلاش جاری ہے ، چند روز قبل بھارتی سرحد پار کر کے چار چیتے کالاشاہ کاکو کے علاقے چک 42 میں گھس آئے۔ایک چیتے نے کھیت میں کام کرنیو الے محسن کو زخمی کر دیا جس کے بعد مشتعل دیہاتیوں نے ایک چیتے کو ہلاک کر دیا باقی بھاگ گئے ،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کو اطلاع دے دی تھی لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی الٹا چیتا ہلاک کرنے پرانہیں ہراساں کیا جارہا ہے ۔وائلڈ لائف اہلکار پولیس اور دیہاتیوں کے ہمراہ دن بھر بھاگ جانے والے چیتوں کوتلاش کرتے رہے ،ان کی کی کوشش ہے کہ چیتوں کو زندہ پکڑ لیں تاکہ لوگوں کا خوف دور ہو جائے ۔اہل علاقہ نے شکوہ کیاکہ متعلقہ محکمہ کو کئی بار چیتے دیکھے جانے کی اطلاع دی لیکن انہوں نے کوئی نوٹس نہیں ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں کھلے پھرنے والے چیتوں نے انہیں خوف میں مبتلا کر دیاہے وہ اپنے کھیتوں میں کام کے لئے نہیں جا سکتے۔

مزید خبریں :