23 فروری ، 2014
مردان…چاٹوچوک پر کار پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مردان کے علاقے چاٹو چوک پر پیش آیا۔نامعلوم مسلح افراد نے کار کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیو ں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا۔