پاکستان
23 فروری ، 2014

ڈیرہ غازی خان : دو گروپوں میں فائرنگ کاتبادلہ،2افراد ہلاک

ڈیرہ غازی خان : دو گروپوں میں فائرنگ کاتبادلہ،2افراد ہلاک

ڈیرہ غازی خان… ڈیرہ غازی خان میں دو گروپوں میں فائرنگ سے2افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے وڈور میں لین دین کے تنازع پر خانہ بدوشوں کے دو گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیاگیا جہاں دوران علاج دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید خبریں :