23 فروری ، 2014
کابل…افغانستان میں فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 19 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور 7 اہلکاروں کو اغوا کرکے لے گئے۔افغان حکام کے مطابق طالبان نے افغان صوبے کنڑ کے غازی آباد ضلع میں فوجی اڈے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 19 افغان اہلکار ہلاک ہوگئے، حملہ آور 7 اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔