پاکستان
23 فروری ، 2014

خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں طیاروں کی بمباری، 21 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں طیاروں کی بمباری، 21 دہشت گرد ہلاک

پشاور…خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پرجیٹ طیاروں کی بمباری سے جاں بحق ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد 21ہوگئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری کے بعد ملبے سے مزید 3لاشوں کو نکال لیاگیا۔ جس کے بعد جاں بحق ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد 21ہوگئی جبکہ متعدد زخمی بھی ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے وادی تیراہ مہربان کلی منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق مہمند اور اورکزئی ایجنسی سے ہے۔

مزید خبریں :