23 فروری ، 2014
کراچی…کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے بتایا ہے کہ کراچی کی 19 یونین کونسلز میں پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے گئے جبکہ حکمت عملی کے تحت سچل اورقائد آبادکی 5یونین کونسلز میں پولیو کے قطرے کل پلائے جائیں گے۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات فول پروف اور مکمل رہے، شہر کے کسی علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ شاہد حیات نے کہا کہ سیکریٹری ہیلتھ اور عملے نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، ہم نے منصوبے کے تحت سیکیورٹی فراہم کی۔