پاکستان
23 فروری ، 2014

کوہاٹ :پولیس لائن کے قریب دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی

کوہاٹ :پولیس لائن کے قریب دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی

کوہاٹ…دہشت گردوں کی کارروائیاں جاری، آج کوہاٹ نشانہ بنا، پولیس لائن کے قریب دھماکے سے دس افراد جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے۔آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کا کہنا ہے کہ دھماکے کا نشانہ ایک سوزوکی گاڑی تھی۔ کوہاٹ میں پشاورچوک پردھماکے میں 10افرادجاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ اس کی آواز دورتک سنی گئی۔ خیبرپختونخوا ایک بار پھر نشانہ پر،اس بار دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ضلع کوہاٹ،وقت تقریباً ڈیڑھ بجے،پشاورچوک کے قریب گرلز کالج سے متصل سڑک پر اچانک دھماکا ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم سڑک کنارے نصب تھا اور دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی۔ واقعے کے بعد مقامی افراد اور سیکورٹی فورسز نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔ دھماکے کی جگہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے اہم ترین مقام تصور کیا جاتی ہے جہاں ایک طرف گرلز کالج ہے تو قریب ہی کوہاٹ قلعہ واقع ہے۔ سیکورٹی فورسز کیلئے سپلائی لائن اور گودام بھی اس چوک کے قریب واقع ہے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اورمشتبہ اور مشکوک گاڑیوں کی تلاشی جاری ہے۔

مزید خبریں :