23 فروری ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج پاکستان ایک اہم فیصلہ کن منزل پر کھڑا ہے، یہ وقت سوچنے کا اور فیصلہ کرنے کا وقت ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج پاکستان ایک اہم فیصلہ کن منزل پر کھڑا ہے، ایک صرف ملال ہے دوسری طرف ملالہ ہے، سلام پاکستان اور پاکستانیوں پر، سلام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف سی کے اہل کاروں کو۔