پاکستان
23 فروری ، 2014

ایم کیو ایم کی ریلی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد منظور

ایم کیو ایم کی ریلی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد منظور

کراچی…ایم کیو ایم کی ریلی میں پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے قرارداد پیش کی گئے۔ایم کیو ایم کے رہ نما حیدر عباس رضوی نے قراردادیں پیش کی، جسے ریلی کے شرکاء منظور کیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ مساجد، امام بارگاہوں، غیر مسلم عبادت گاہوں، بازاروں میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں۔ شہید فوجی، ایف سی، پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی اہلکاروں کی حمایت میں قرارداد منظور کی گئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ شہید اہلکاروں کے لواحقین کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں،پاکستان اور طالبان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والی جماعتوں کا مکمل سوشل بائیکاٹ کیا جائے۔ ایم کیو ایم کی ریلی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے پیش کی گئی قرارداد منظور کی گئی۔

مزید خبریں :