24 فروری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں دو دریاسے منسلک سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کا بہانہ بناکر ہوٹل خالی کرنے کا کہا جارہا ہے۔ کراچی میں ڈی ایچ اے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے دو دریا ڈیفنس فیز8کی جانب جانے والے تمام راستے سیل کردیئے گئے۔ ڈی ایچ اے فیز8کے رہائشی ہزاروں افراد اپنے گھروں کی جانب جانے سے قاصر ہیں۔ ایس ایس پی ساوٴتھ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ سی ویو سے منسلک سڑک کوسیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بندکیا گیاہے۔ دوسری جانب ترجمان ڈی ایچ اے کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں سیکیورٹی خدشات تھے اور جلد ہی اس بندش کو ہٹا دیا جائے گا۔ ہوٹل انتظامیہ کا موقف ہے کہ ڈی ایچ اے انتظامیہ نے فیز 8 پر قائم ہوٹلزخالی کرنے کانوٹیفکیشن دیا تھا، اسی بناء پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہوٹلزکوخالی نہ کرنے کیلئے عدالت سے اسٹے آرڈرلیا ہواہے۔