دنیا
24 فروری ، 2014

سعودی عرب پاکستان سے اسلحہ لیکرشامی باغیوں کودینا چاہتا ہے؛ رپورٹ

 سعودی عرب پاکستان سے اسلحہ لیکرشامی باغیوں کودینا چاہتا ہے؛ رپورٹ

ریاض…غیرملکی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان سے بھاری اسلحہ لیکرشامی باغیوں کوفراہم کرنیکاخواہشمندہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے سعودی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ صدربشارالاسدکی حکومت کے خاتمے کیلئے سعودی عرب پاکستان سے طیارہ شکن میزائل عنزہ اور ٹینک شکن میزائل لے کر شام کے باغیوں کو دیناچاہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ اسلحہ پہلے اردن میں ذخیرہ کیاجائیگا جہاں سے شامی باغیوں کوپہنچایاجائیگا۔خبر ایجنسی کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ ریاض اور سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیزکا دورہ اسلام آبادبھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا تاہم پاکستان،سعودی عرب اوراردن نے اس خبرکی تصدیق نہیں کی ہے۔

مزید خبریں :