پاکستان
24 فروری ، 2014

وسائل کا رخ غریب عوام کی فلاح و بہبود کی طرف موڑ دیا،وزیر اعلیٰ پنجاب

وسائل کا رخ غریب عوام کی فلاح و بہبود کی طرف موڑ دیا،وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے وسائل کا رخ غریب عوام کی فلاح و بہبود کی طرف موڑ دیا ہے۔لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے انتہائی تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ ترقی کے سفر میں پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کو رول ماڈل صوبہ بنانے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے۔

مزید خبریں :