24 فروری ، 2014
لاہور…پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین راجہ شفقت عباسی کا کہنا ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستانی میڈیا نے قانون کی حکمرانی ، جمہوریت اورآزاد میڈیا کیلئے جدوجہد کرکے زیادہ بہتر مقام بنا لیا ہے ،لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے راجا شفقت عباسی کاکہناتھا کہ بھارتی میڈیاہر وقت کرکٹ کے کھلاڑیوں، اداکاروں اور سیاستدانوں کے خلاف خبروں کی ٹوہ میں لگا رہتا ہے، سینئر صحافی عبدالروٴف کاکہناتھا کہ بعض طبقے میڈیا کو دین سے مشروط کردیتے ہیں جبکہ میڈیا دین کانہیں کلچر کا میڈیم ہے،انہوں نے طالبات کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔