پاکستان
24 فروری ، 2014

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سی آئی اے کے سربراہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سی آئی اے کے سربراہ کی ملاقات

اسلام آباد…امریکی سی آئی اے کے سربراہ جون اون برینن نے راولپنڈی میں پاک فوج کے سربرہ جنرل راحیل شریف سے انتہائی اہم ملاقات کی ہے۔دی نیوز کے صحافی عامر میر کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملاقات جمعہ کوہوئی۔ ذرائع کے مطابق جون اون برینن اور جنرل راحیل شریف کے درمیان کئی حساس معاملات اور ایشوز پر بات ہوئی۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کی قبائلی علاقوں میں حالیہ کارروائیوں کا ذکر بھی ہوا جبکہ حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور فوج کے ممکنہ آپریشن کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ جنرل راحیل اور برینن کے درمیان ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سی آئی اے نے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے بند کر رکھے ہیں۔ سی آئی اے کی طرف سے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں میں کمی کے بعد پاکستان اور امریکی فوجی سربراہوں میں ملاقاتوں میں تیزی اور بہتری آئی ہے۔ 25 دسمبر2013 کے بعد سی آئی اے نے اب تک کوئی حملہ نہیں کیا اور گزشتہ برسوں میں 58 دن کا یہ وقفہ اب تک کا طویل ترین وقفہ ہے، ڈرون حملوں کے رکنے کے باوجود طالبان نے جنگ بندی سے انکار کیا اور کئی حملے کیے۔

مزید خبریں :