24 فروری ، 2014
لاہور…لاہور میں 8 افراد کے قتل کیس کی تحقیقات کے دوران مقتول ملزم نذیرکے بارے میں ایک اور پہلو سامنے آیا ہے ،ملزم کو ماردھاڑ اور خاندانی لڑائیوں والی کہانیاں پسند تھیں، اس کے کمرے سے جرائم کی کہانیوں والے جرائد ملے ہیں ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن چودھری عبدالرب نے میڈیا سے گفت گو میں بتایا کہ کینسر کے مریض مقتول نذیر احمد کے کمرے سے دیگر اشیاء کے ساتھ مار دھاڑ والی جاسوسی کہانیوں کے رسالے ملے ہیں ،ایک رسالے میں خاندانی لڑائی جھگڑوں والی کہانیوں کے صفحے فولڈ کیے گئے تھے،ایس ایس پی نے بتایا کہ نذیر کے اعترافی خط میں واضح لکھا ہے کہ وہ اپنے بھائیوں اور بھابھیوں کے رویے سے بہت تنگ تھا،وہ اپنے خاندان کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر رہا ہے، کسی کو تنگ نہ کیا جائے،ایس ایس پی کاکہنا تھا کہ نذیر کی تحریریں مزید تفصیل کے لیے ہینڈرائٹنگ ایکسپرٹ کو بھجوا دی گئی ہیں۔