پاکستان
24 فروری ، 2014

فاٹا میں آپریشن کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، وفاقی وزیرِ داخلہ

فاٹا میں آپریشن کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، وفاقی وزیرِ داخلہ

اسلام آباد…وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ فاٹا میں آپریشن کا فیصلہ ابھی نہیں کیاگیا ہے۔اسلام آباد میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہناتھا کہ فاٹا میں آپریشن کا فیصلہ ابھی نہیں کیاگیا ہے،انکا کہناتھا کہ انسداد دہشتگردی سے متعلق بہت سارے سوالوں کا جواب کل اسمبلی میں قومی سلامتی پالیسی کے منظوری کے بعد مل جائیگا۔

مزید خبریں :