24 فروری ، 2014
خیبر ایجنسی…خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایف سی کے میجر زخمی ہوگئے۔خیبرایجنسی کی تحصیل جمرودمیں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ دھماکے سے ایف سی کے میجر حبیب زخمی ہوگئے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔