پاکستان
24 فروری ، 2014

طالبان نے کرکٹ سے متعلق چودھری نثار کا بیان مسترد کردیا

طالبان نے کرکٹ سے متعلق چودھری نثار کا بیان مسترد کردیا

میران شاہ…کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کرکٹ میچ سے متعلق چودھری نثار کے بیان کو مسترد کردیا۔غیرملکی خبرایجنسی سے نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ طالبان کرکٹ کے خلاف ہیں اور اس کھیل کو پسند نہیں کرتے۔ کرکٹ کے ذریعے نوجوانوں کو جہاد سے دور کیا جارہا ہے۔ شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ طالبان مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔حکومت امن مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں مگر طالبان مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں :