پاکستان
24 فروری ، 2014

عمران خان کے موقف میں مثبت تبدیلی آئی ہے،پرویز رشید

عمران خان کے موقف میں مثبت تبدیلی آئی ہے،پرویز رشید

اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ طالبان سے متعلق عمران خان کے موقف میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ صبح کا بھولا شام کو گھر واپس آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہنا چاہیے۔ انھوں نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام کپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ اب خان صاحب بھی لگ بھگ وہی بات کررہے ہیں جو کہ ہم کررہے تھے،تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ اب انکے موقف میں تبدیلی آرہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

مزید خبریں :