03 اپریل ، 2012
بڈا پیسٹ… ہنگری کے صدر پال شمٹ نے ڈاکٹریٹ مقالے کے سرقے کے الزام اور ان ڈگری میں جعل سازی کے تنازع پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پال شمٹ نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ ملک کے آئین کی بنیاد پر وہ قوم سے متحد رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت جب میرا کوئی ذاتی مسئلہ میری قوم کو متحد کرنے کی بجائے تقسیم کرنے کا سبب بنے تو یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں بحیثیت صدر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جاوٴں۔