26 فروری ، 2014
اسلام آباد… قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم پارلیمانی پارٹیوں کو مذاکرات کے بارے میں اعتماد میں لیں۔ قومی سلامتی پالیسی پیش کیے جانے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی بھی ایسا مطالیہ نہیں کریں گے جس سے ملک اور جمہوریت کو نقصان پہنچے۔