26 فروری ، 2014
کراچی…سندھ کے پروفیسرز اینڈ لیکچررز نے سندھ سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کرنے والے اساتذہ کو منتشر کرنے کیلئے ان پر پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ واٹر کینن کے استعمال سے کئی خواتین اساتذہ زخمی ہوگئیں جبکہ پولیس نے احتجاج کرنے والے متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کیے گئے اساتذہ میں خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے احتجاجی اساتذہ کو دھکے بھی دیے۔ گرفتار اساتذہ کو تھانے منتقل کیا گیا ہے۔