پاکستان
26 فروری ، 2014

کراچی یونیورسٹی کے پیپر گھر بیٹھے حل کرنے کا انکشاف

کراچی یونیورسٹی کے پیپر گھر بیٹھے حل کرنے کا انکشاف

کراچی …کراچی یونیورسٹی کے امتحانات میں پیپر گھر پر بیٹھ کر حل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق 20ہزار روپے میں طالب علم گھر پر بیٹھ کر امتحان دیتے ہیں۔ کراچی یونیورسٹی میں علیحدہ بیٹھ کر 12ہزار روپے میں امتحان دینے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی کام پرائیوٹ کے روزانہ تقریباً 15ہزار افراد گھر بیٹھے امتحان دیتے ہیں، زیادہ رقم یا تعلقات اچھے ہونے پر کاپی پیپر سے ایک دن پہلے گھر بھی پہنچائی جاتی ہے، امیدوار کاپی خالی چھوڑ کر آتا ہے، اگلے دن وہی کاپی اس کے گھر پہنچائی جاتی ہے۔ کراچی یونیورسٹی کے ملازمین سمیت کئی افراد روزانہ 2کروڑ روپے کما رہے ہیں۔ 13امتحانات کے دوران نقل کرنی والوں سے 22کروڑ روپے لیے گئے۔

مزید خبریں :