27 فروری ، 2014
ڈیرہ اسماعیل خان… ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی پہاڑی سلسلے پرگن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق زرکنی لونی اوردیگرملحقہ علاقوں میں ہونے والی کارروائی میں 3 گن شپ ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں اب بھی جاری ہیں۔