27 فروری ، 2014
لاہور…تحریک انصاف نے نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ دھرنے کے خاتمے کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیٹو سپلائی کی بندش غیر قانونی قرار دی تھی۔