27 فروری ، 2014
میہڑ…میہڑ میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق میہڑ کے گاوٴں پوپٹ رام میں مچھلی کے شکار کے تنازع پر 2گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوگئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔