کاروبار
28 فروری ، 2014

مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 60 فیصد اضافہ

مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 60 فیصد اضافہ

اسلام آباد…ایف بی آر نے تمام قسم کی کولڈ ڈنکس اور مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 60 فیصد اضافہ کردیا ہے، جس سے ان کی قیمت میں فوری طور پر اضافہ ہوجائے گا ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہر قسم کے کولڈ ڈرنکس اور جوسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ مقامی اور غیر ملکی فیکٹریوں پر ان کی گنجائش کے حساب سے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ غیر ملکی فیکٹریوں پر ان کی گنجائش کے حساب سے ڈیوٹی 47لاکھ روپے سے بڑھا کر 75لاکھ روپے کردی گئی۔ مقامی فیکٹری پر ڈیوٹی 37لاکھ روپے سے بڑحا کر 60لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ مشروبات کی فیکٹریوں کیلئے ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کو بھی 72فیصد پر منجمد کردیا گیا۔ اس فیصلے سے فوری طور پر ہر قسم کے کولڈ ڈرنکس اور مشروبات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

مزید خبریں :