دنیا
01 مارچ ، 2014

یوکرین میں روسی فوج کی نقل وحرکت پرامریکا کی تشویش

یوکرین میں روسی فوج کی نقل وحرکت پرامریکا کی تشویش

واشنگٹن…یوکرین کے علاقے کریمیا میں روسی فوج کے داخل ہونے پر عالمی برادری نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدربارک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ روس کو یوکرین میں فوجی مداخلت کی قیمت چکانی پڑے گی۔روسی فوج کی کریمیا میں داخل ہونے کی اطلاع پر یوکرین نے احتجاج کرتے ہوتے ماسکو سے فوری طور پر اپنی افواج کو واپس بلانے کو کہا ہے۔ یوکرین کی وزارت خارجہ نے روس پر مسلح مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے کم از کم 10 ہیلی کاپٹر 2 ہزار فوجی لیے یوکرین کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور ان کے علاقے میں داخل ہوئے۔یوکرین کا الزام ہے کہ روس کریمیا میں علیحدگی کی تحریک کو ہوا دے رہا ہے۔ ادھر کریمیا میں مسلح افراد نے کئی سرکاری عمارتوں اور پارلیمنٹ سمیت دو ایئرپورٹ پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین میں تیزی کے ساتھ بدلتی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اقوام متحدہ نے تمام فریقوں سے تناو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکا نے فوری طور پر بین الاقوامی مصالحتی مشن کریمیا بھیجنے کا مطالبہ کیا اور روس پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی فوج واپس بلائے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے بھی روسی فوج کی کریمیا میں موجودگی پر شدید تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے روس کو خبر دار کیا ہے یوکرین میں مداخلت کی قیمت چکانی پڑے گی۔

مزید خبریں :