01 مارچ ، 2014
جام پور…انڈس ہائی وے پرحادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ انڈس ہائی وے پر طلائی والا کے مقام پر پیش آیا۔ واقعہ کے مطابق کار اور ٹکر میں زوردار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔