01 مارچ ، 2014
مظفرآباد …مظفرآباد میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک اور 6پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔واقعہ لنک روڈپرشہیدگلی کے مقام پرپیش آیا۔پولیس نے ناکابندی کیدوران ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع تھانہ صدر کو دی گئی اورکچھ فاصلے پر صدر تھانے کی نفری نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے دوبارہ فائرنگ کی 6پولیس اہل کار زخمی ہوگئے،جوابی فائرنگ میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرے کو پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، زخمی اہلکاروں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔