01 مارچ ، 2014
اسلام آباد…حکومتی کمیٹی نے طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان مثبت اور اچھا اقدام ہے، مذاکراتی عمل جس مرحلے پر ٹوٹا تھا اس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ کارروائیاں بند کرنے کے ہمارے مطالبے کو پورا کرنے کا انتظار ہے، طالبان کی طرف سے جنگ بندی کی باضابطہ تفصیلات کا انتظار ہے، ٹھوس پیش رفت پر مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔ عرفان صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی بدستور قائم ہے جو طالبان کے اعلان پر غور کرے گی۔